منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو اور عینک والا جن کا دلچسپ تعلق، اداکار نے راز کھول دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی وی پر نشر ہونے والا عینک والا جن نوے کی دہائی میں بچوں کا مقبول ترین ڈرامہ تھا، لیکن اس ڈرامے کا بلاول بھٹو سے ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک پوڈکاسٹ کا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں ہامون جادوگر ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ڈرامہ عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسیب پاشا نے ایک پوڈ کاسٹ میں ڈرامے اور بلاول بھٹو کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار کی باتوں سے علم ہوا کہ عینک والا جن صرف عوام میں ہی مقبول نہیں تھا بلکہ اس وقت کی وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بچوں بلاول اور بختاور کا بھی پسندیدہ ڈرامہ تھا۔حسیب پاشا نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حیران کن راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ عینک والا جن کی قسط ٹی وی پر آن ایئر ہونے سے دو دن پہلے ہی بلاول بھٹو دیکھ لیتے تھے۔ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے دعوی کیا کہ ڈرامہ آن ایئر ہونے سے 2 دن پہلے بلاول ہاس جاتا تھا، جہاں اسے پہلے بلاول اور بختاور دیکھتے تھے تاکہ وہ اگلے دن بچوں کو اسکول میں بتاسکیں کہ ڈرامے کی اگلی قسط میں کیا ہوگا اور اس کے ایک دن بعد یہ ڈرامہ پبلک کے لیے آن ایئر ہوتا تھا۔اس پوڈکاسٹ میں حسیب پاشا کی باتوں کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…