منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے،شیر افضل مروت

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصلہ ملتوی ہوتا ہے یا نہیں (آج)پیرکو پتہ چلے گا، اگر 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملتوی ہوتا ہے تواچھا شگون ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمرن خان نے گھر میں نظربندی سے متعلق آفر بارے بتایا تھا، آفر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آئی تھی، یہ آفر بیرسٹر گوہر کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جومیں نے بات کی تھی وہ بانی پی ٹی آئی نے خود کی تھی، میں نے بیان دینے کا استحقاق سلمان اکرم راجہ سے مانگا ہی نہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ ایگزیکٹوآرڈرکوئی ایسا قانون نہیں جس کے تحت حکومت بانی کورہا کرے، بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹوآرڈرکے تحت رہائی نہیں لیں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریری مطالبات سے متعلق بیانات حکومت کا سیاسی ہدف ہے، حکومت چاہتی ہے کہ وہ بتائے کہ ہم نے مینڈیٹ مان لیا، عمران خان نے31جنوری کومذاکرات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے، یہ ڈیڈ لائن اپنی رہائی سے متعلق نہیں دی۔رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ سوا دوماہ کے اندرعمران خان کی رہائی ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…