بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے دفاع کو صرف اندرونی خطرات ہیں، ہمیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا، خواجہ آصف

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسائیوں کے تعلقات اچھے ہیں،افغان زمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، ہم افغانستان سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے دفاع کو صرف اندرونی خطرات ہیں لیکن اگر ہم اپنا گھر درست کرلیں تو کسی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ امریکا کی طرف سے میزائل پروگرام پر پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، کیونکہ کوئی ہمیں اپنے دفاع سے نہیں روک سکتا، ہم نے ماضی میں بھی مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، ہمارے مخالفین کو چاہیے کہ سیاسی لڑائی سیاست سے لڑیں لیکن ریاست پر حملہ آور نہ ہوں۔وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی اور 26نومبر کو ریاست کے گریبان پر ہاتھ ڈالا گیا، ہمارے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات رہے لیکن کبھی ریاست مخالف اقدام نہیں اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ9مئی کو جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے ان کی فوٹیج آچکی ہیں، تحریک انصاف بات چیت میں اپنے دو مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، اور انہی کی بدولت مہنگائی 38فیصد سے 4فیصد پر آچکی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہاکہ ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان کے دفاع کو صرف اندرونی خطرات ہیں لیکن اگر ہم اپنا گھر درست کرلیں تو کسی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…