صوابی(این این آئی)موضع گاڑ اکاخیل میں مدرسہ نہ جانے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق زوجہ سید قمر نے گزشتہ روز ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے سیف اللہ نے خودکشی کی ہے ، تاہم پولیس نے اس کی تفتیش شروع کردی جس کے نتیجے میں دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کرکے دعویداری اپنے بیثے تیمور پر کردی اور وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول مدرسے نہیں جارہے تھے ، جس پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔