پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور سفاری زو کے بعد چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور سفاری زو کے بعد لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا،پارکنگ اور اینٹری ٹکٹ سمیت مختلف سہولتوں کی فراہمی کا ٹھیکہ 50کروڑ میں نیلام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ نیلامی کی ریزور پرائس 32کروڑ روپے رکھی گئی تھی تاہم لاہور چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی اور ڈی جی وائلڈلائف کی بہترین حکمت عملی سے ٹھیکے کی نیلامی ہدف سے 18کروڑ روپے زائد میں کی گئی ہے۔

نیلامی کے دوران دوسری سب سے بڑی پیش کش ساڑھے 48کروڑ روپے دی گئی تھی۔ نیلامی میں لاہور چڑیا گھر کی مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ،انٹری ٹکٹ، فش ایکوریم، ہولوورس،ورچوئل رئیلٹی،واک تھروایوری اور سانپ گھر کی انٹری ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی کی گئی ہے۔لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100روپے، ایکوریم 100روپے، سانپ گھر 200روپے، واک تھرو ایوری 100روپے، مکسڈ رئیلٹی 100روپے، ورچوئل رئیلٹی 200روپے اور زو ہولو ورس300روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ہے۔واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر کی ری ویپنگ کا منصوبہ 2023ء میں نگران حکومت نے شروع کیا تھا۔منصوبے پر ایک ارب 83کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے کہ بڑی تعداد میں نئے جانور،پرندے اور ریپٹائلز بھی لائے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے بعض نئے جانور ابھی لائے جانے باقی ہیں۔لاہور چڑیا گھر کو تین سال کے لیے نجی شعبے کے حوالے کیا جائیگا۔ کمپنی جنوری کے پہلے ہفتے انتظام سنبھال لے گی۔

دوسرے سال ٹھیکے کی رقم میں 10فیصد اضافہ ہوگا۔ لاہور چڑیا گھر میں آنیوالے سیاحوں کی سالانہ تعداد کا تخمینہ 28لاکھ لگایا گیا ہے تاہم اگر اس سے زائد وزیٹر آئیں گے تو فی وزیٹر انٹری فیس کا 10فیصد ٹھیکدار ،انتظامیہ کو اداکرے گا۔کمپنی بجلی سمیت دیگر یوٹیلٹی بل ادا کرنے کی بھی پابند ہوگی۔نجی شعبے کے حوالے کیے جانے سے عام شہری کے لیے چڑیا گھر کی تفریح مہنگی نہیں ہوجائیگی،اس حوالے سے وائلڈلائف حکام نے بتایا کہ اس وقت 100روپے انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس ہے ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ نئی سہولتیں کے ٹکٹ الگ ہوں گے اور یہ سہولتیں پہلے موجود نہیں تھیں۔ سانپ گھر تھا لیکن اس کی انٹری ٹکٹ الگ تھی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…