بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کو سپورٹ دینے والوں کو سوچنا چاہیے یہ لوگ لے ڈوبیں گے، شیخ رشید

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو سپورٹ دینے والوں کو سوچنا چاہیے، یہ لوگ انہیں لے ڈوبیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے تو 40 دن کا چلہ کاٹا ہے، پھر 2 بار سسرال بھی گیا، (جیل) ، مذاکرات کرنے چاہییں، انتقام کی طرف نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں کے دروازے کھولے جائیں اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جو غریب لوگ جیلوں میں ہیں، انہیں نکال دیا جائے۔

ایسا ماحول پاکستان کے خلاف بن رہا ہے کہ شاید پاکستان معیشت اور سرمایہ کاری کے بہت بڑے بحران میں داخل ہو جائے گا۔ پاکستان معیشت اور سرمایہ کاری سے تباہی کی جانب جا رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام آدمی سے پوچھیں اسٹاک ایکسچینج سیاست کی اسٹاک ایکسچینج ہے۔ کسی ریڑھی والے یا کسی گھر سے پوچھیں وہ بتائیں گے۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے، وہی نبھانے کی کوشش کررہا ہوں، باقی نہ میں پی ٹی آئی میں ہوں، جو پوچھنا ہے ان کے لیڈرز سے پوچھیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اتنے کیسز بنا دیے گئے ہیں کہ زندگی سے اکتاہٹ ہونے لگی ہے۔

میری اصل حکمرانوں سے درخواست ہے کہ گیٹ کھول دیں، قیدیوں کو رہا کریں اور جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔ سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جیلوں کے دروازے کھلیں، بے چارے غریب لوگوں کو سزا ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو پتا چلنا چاہیے کہ پی ٹی آئی کی کیا سوچ ہے اور حکومت کہاں پھنسی ہوئی ہے۔ حکومتیں معافی دیتی ہیں۔ اس حکومت کے ساتھ نہ عوام ہیں نہ کوئی سپورٹ ہے اور جو سپورٹ ہے انہیں بھی سوچنا چاہیے کہ یہ لوگ لے ڈوبیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں بعض اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ عالمی دباؤ ہمارے خلاف نہیں حکومت کے خلاف زیادہ بڑھ جائے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…