بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل سے دوبارہ فیٹف میں جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا، بابر اعوان

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عام پاکستانی شہریوں کے ملٹری کورٹ ٹرائل سے پاکستان دنیا بھر میں مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، دوبارہ فیٹف میں جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے مذمت کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آڈیو لیک وڈیو لیک کے کیسز بن رہے ہیں، یہ آڈیو ویڈیو لیک چیف جسٹس سے کے گھر تک پہنچ گئی، ایک ہی کیس دو بار نہیں چل سکتا۔ایک ہی گواہ کو ہر طرف گھمایا جارہا ہے، میانوالی سانحہ 9 مئی کے ملزمان بری ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں عمر ایوب کی آڈیو طلب کر لی ہے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں فوٹیج مانگی ہے، درخواست دائر کردی ہے، فوٹیج اور وڈیو نا ملی تو سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پتہ نہیں چلتا کہ ویڈیو کس نے بنائی، استغاثہ کہتا ہے کہ ہمارے پاس عمر ایوب کی آڈیو ہے، ہم نے کہا ہے آڈیو ریکارڈ کرنے والے فون ٹیپ کرنے والے کا نام بتایا جائے، اس کا نام اور عہدہ بھی بتایا جائے، ہم نے عدالت سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی درخواست کی ہے، یہ کہتے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ختم ہو گئی اگر فوٹیج نہیں تو 25 لوگوں کو سزا کیسے ہوئی؟؟بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد ملاقات ہوئی مزاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات کی تاریخیں ایسے دے رہے ہیں جیسے دیوانی کیس شروع ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک قتل عام کی انکوائری کرائی جائے، سینٹر اعجاز چودہری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے، فوری انصاف گھروں کی دہلیز پر دینے کے اعلان کرنے والے ریٹائرمنٹ کے بعد فوری بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹ ٹرائل سے پاکستان دنیا بھر میں مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، پاکستان کے دوبارہ فیٹف میں جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے مذمت کردی۔بابر اعوان نے کہا کہ ملٹری ٹرائل فیصلہ پاکستان کے خلاف گیا ملٹری ٹرائل فوری ختم کیا جائے، تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹرائل پر پوری دنیا میں تنقید کا شکار ہے، ملٹری ٹرائل کے بعد امریکہ برطانیہ بھی بول رہا ہے، ملٹری ٹرائل کا فیصلہ واپس لینا چائیے، عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا نہ وہ ملک سے باہر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام صرف ایک طریقے سے آئے گا کہ انصاف ہو، یہ بے شرم ہیں جو کہتے ہیں لاشیں نکالو اور دکھاو، کڑیل جوانوں کی لاشیں گھروں کو پہنچی ہیں۔آج بے گناہوں کو سزا ہوئی جس پر پوری دنیا بول رہی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…