اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، خاران بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، جس سے خاران شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران آئی ای ڈی بنانیوالی ایک فیکٹری قبضے میں لے لی گئی، جس میں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔

دورانِ آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا ،بارود سے لیس اس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشت گردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔آپریشن کے موقع پر فائرنگ تبادلے میں 2خارجی زخمی ہوئے جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیاگیا ۔ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…