بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شادی سے مردوں کی صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)شادی کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہیچائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنس کی اس تحقیق میں 1989 سے 2015 کے دوران ہونے والے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی سے مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان 5.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپے کا خطرہ ڈھائی فیصد زیادہ ہوتا ہیتحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان اس لیے بڑھتا ہے کہ وہ زیادہ کھانے لگتے ہیں جبکہ ورزش کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کے بعد 5 سال کے اندر مردوں کے جسمانی وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔البتہ خواتین میں اس حوالے سے کوئی خاص فرق دریافت نہیں ہوا۔محققین نے بتایا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ مردوں میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تو شادی کے بعد انہیں صحت بخش غذاؤں کے استعمال اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہی بتایا گیا تھا کہ تنہا رہنے والوں کے مقابلے میں شادی شدہ افراد کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔8 ہزار سے زیادہ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کے اولین 5 سال کے دوران خواتین کے اوسط وزن میں 10 کلو گرام اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپنی شادی سے خوش نوبیاہتا جوڑوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہیتحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر شادی کے بعد شوہر یا بیوی میں سے کوئی موٹاپے کا شکار ہو جائے تو اس بات کا امکان 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کو بھی موٹاپے کا سامنا ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…