ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی رائے جانے بغیر رائے نہیں دے سکتی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

datetime 18  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی تشکیل کردہ جیل اصلات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے باوجود اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے عمران خان تک رسائی نہیں دی جبکہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیے بغیر پنجاب میں جیلوں سے متعلق سفارشات کے حوالے سے اپنی رائے نہیں دے سکتی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی تشکیل کردہ جیل اصلات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفرید ی کو خط لکھا ہے۔اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحاتی کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور عملے کے دیگر ارکان ہمارے ساتھ موجود رہے۔

خط کے متن کے مطابق دورے کے دوران ہمارے مشاہدے میں آیا کہ ہماری آمد کے پیش نظر جیل میں صفائی کا خاص خیال رکھا گیا، ہم نے جیل کے ہسپتال، خواتین کی بیرک اور دماغی صحت کے مسائل اور منشیات کے استعمال کے قیدیوں کی بیرکس کا بھی دورہ کیا۔خدیجہ شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ اس کے علاوہ ہم نے سزائے موت کے قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اس دورے کا مقصد قیدیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کی جانچ پڑتال کرنا ہے، جو کہ قیدیوں کے لیے بین الاقوامی معیار منڈیلا رولز اور بنکاک رپورٹ میں طے کر دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس کو اپنے لکھے میں 9 مئی کے کیسز میں قید کاٹنے والی خدیہ شاہ نے کہا کہ اڈیالہ ان جیلوں میں سے ایک ہے جس میں گزشتہ 2 سالوں میں بہت سے سیاسی قیدی رکھے گئے ہیں، ان قیدیوں میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان بھی شامل ہیں۔اس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں، اس سلسلے میں ان کی رائے حاصل کرنا ضروری تھا، سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ کو واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ ذیلی کمیٹی کو جیل کے تمام حصوں تک مکمل رسائی دی جائے، سپریم کورٹ کی یہ بھی ہدایت تھی کہ ہمیں جیل کے عملے کی نگرانی کے بغیر آزادانہ گھومنے کی اجازت دی جائے۔

خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جیل انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی بیرک میں جانے کی درخواست کی تو انکار کر دیا گیا، ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے درخواست کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی تک نہیں دی گئی۔خط میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی کہ قیدیوں کی اصلاحی ذیلی کمیٹی کے لیے ایک بار پھر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورے کے احکامات دیے جائیں، جیل اصلاتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینے کے احکامات دیے جائیں۔خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس کو لکھا کہ سابق وزیراعظم کی رائے جانے بغیر جیل اصلاتی کمیٹی سپریم کورٹ کو اپنی رائے نہیں دے سکتی۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…