اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج، حد نگاہ صفر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ملک کے بیشتر شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی جبکہ موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔سید عمران احمد نے مزید کہا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا سلسلہ بھی برقرار ہے، فضائی ا?لودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 359 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…