منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ، طیبہ راجا سمیت 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 7  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالیہ حمزہ ملک اور طیبہ راجا سمیت 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے جن ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان میں عطا الرحمٰن، ارباز خان، عبد الرزاق، علی اسد، ہاشم مقصود، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 19 دسمبر کو پیش کیا جائے ادھر، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کے خلاف کاروائی شروع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو 20 دسمبر کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ اگر پیش نہ ہوا تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عالیہ حمزہ ضمانت کرانے کے بعد پیش نہیں ہو رہیں، ایس ایچ او تھانہ شادمان کو حکم دیا گیا ہے کہ ضامن کو 20 دسمبر کو پیش کرے۔واضح رہے کہ 30 نومبر کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار قرار دے دیا تھا جبکہ عدالت نے عمران خان کی ہنگامہ آرائی کے وقت زیر حراست ہونے کی دلیل بے وزن قرار دے دی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پراسکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکرز ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا۔کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی کہ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…