جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ، رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والا ملزم عدالت میں پیش

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا جس کے بعد ملزم کو سات روز کے لئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر اسے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ملزم کی فوٹیج بنانے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں سے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ دوبارہ موبائل نکالا تو فون چھین لیں گے۔

پراسیکیوٹر عاطف رانجھا نے ملزم کے چودہ روز کی شناخت پریڈ کی استدعا ہے، جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہے ملزم اس کو سامنے لے کر آئیں اور یہ کونسے تھانہ کا مقدمہ ہے۔ملزم کو روسٹرم پر لایا گیا تو جج نے استفسار کیا کہ آپکا کیا نام ہے، ملزم نے بتایا کہ میرا نام ہاشم عباسی ہے۔وکیل انصر کیانی نے عدالت میں کہا کہ مقدمہ کی کاپی سیل کی گئی ہے اس لیے اس پر بحث نہیں کریں گے، عدالت نے ملزم کو سات روز کے لئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں انسداد دہشتگردی، قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…