منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے’ خواجہ آصف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے وطن فروشی کر رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب آرمی چیف پاکستان کی حفاظت کرے اس کے خلاف امریکا میں مظاہرہ کر رہے ہیں، جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے! آرمی چیف کے آگے سجدہ ریز ہونے کو تیار ہو، پتہ نہیں کیا کیا کرنے کو تیار ہو جاؤ، پر جب بات نہ بنے تو پھردوبارہ 9 مئی کی کوشش اور امریکی غلامی منظور ہی منظور۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوہری شہریت ختم کر نی چاہیے، بیشتر ممالک نے یہ سہولت ختم کر دی ہے اور سمندر پار پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے، یہ امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھائیں گے، فلسطین کی نسل کشی پہ خاموش رہیں گے اور آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا، سوشل میڈیا پہ جنگ نہ لڑیں آئیں پاکستان میں اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے قیمت ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…