جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد،9 مئی مقدمے میں 10پی ٹی آئی کارکنوں کو چار چار سال قید کا حکم

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے پہلے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10کارکنوں کو 4،4سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے 9مئی بارے درج پہلے مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی سزا کا 15صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔پی ٹی آئی کے 10ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 4،4 سال قید کی سزا سنادی گئی، ضمانت پر رہا ہونے ملزمان کو دفعہ 341میں ایک ،ایک ماہ قید اور ایک ،ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دفعہ 186میں ملزمان کو تین ،تین ماہ قید اور ایک ،ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے، دفعہ 353میں ملزمان کو دو، دو سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ دفعہ 188میں ملزمان کو چھ ،چھ ماہ قید اور 3،3ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی اور دفعہ 149 میں ملزمان کو تین تین سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق اشتہاری قرار دیئے گئے چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، ملزمان کیخلاف دفعہ 382اور 436ثابت نہیں کی جاسکی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے بتایا گیا لیکن شکایات میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی گئی، ملزمان کو دہشت گردی سمیت دفعہ 382اور 436میں بری کیا جاتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…