پیرس(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف فرانس 24 نومبر 2024 کو دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، پی ٹی آئی کے حمایتی و ورکرز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
ی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر کے مطابق وطن عزیز میں قانون اور آئین کی حکمرانی، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور نئے پاکستان کی خاطر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں بتایا کہ احتجاج کے لیے فرانسیسی حکومت سے باقائدہ اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔