ہفتہ‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2024 

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے’ مریم نواز شریف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا افسوسناک ہے، ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا ہے، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں سے بچوں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں، کھل کر بات کریں اور خیال رکھیں، اللہ تعالی ہمیں بچوں کا احساس، حفاظت اور روشن مستقبل یقینی بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…