اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہے۔سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل(awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق سپیشل افراد وہیل چیئر اورہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں افراد باہم معذوری کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اورسہولت پیدا کی جائے گی۔وہیل چیئرملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔ سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنازندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…