پشاور(این این آئی)حکومت خیبر پختونخوا کے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں مزید 4 بلین روپے جاری کر دئیے. موجودہ حکومت کے دوران اب تک صحت کارڈ کی مد میں مجموعی طور پر 24 بلین روپے جاری کئے چکے ہیں۔
اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے لکھا کہ صحت کارڈ کی مد میں مزید 4 بلین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکومت سنبھالنے کے بعد اب تک 24 بلین روپے صحت کارڈ کی مد میں جاری کر چکے ہیں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کا یہ اقدام قابل فخر ہے.۔