لاہور( این این آئی)گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ کم پریشر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹائون، گارڈن ٹائون، گرین ٹائون اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد کم پریشر کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
گیس کے کم پریشر کی وجہ سے خواتین کو کچن کے امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں گیس سِرے سے نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشرکا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم آ رہی ہے ان کا سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔