ہفتہ‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2024 

کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش دھماکہ ،سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت 25افراد شہید ،62زخمی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 25افراد شہید جبکہ 62زخمی ہوگئے ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے 8بجے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کے مرکزی پلیٹ فارم نمبر 1پر خود کش بمبار نے مسافروں کی بھیڑ میں آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں5 2مسافر شہید جبکہ 62زخمی ہوگئے ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے تماشا دیکھنے سٹیشن اور ہسپتال نہ آئیں، بلکہ خون عطیہ کرنے کیلئے ہسپتال کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ بس اڈوں ، اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ خود کش بمبار کو روکنا انتہائی مشکل ہے دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے جائے وقوعہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت سٹیشن پر 150 سے 200 لوگ موجود تھے،مبینہ خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء اور نمونے ڈی این اے کیلئے بھیجے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا ،ریلوے حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پسنجر ایکسپریس کے مسافر پلیٹ فارم پر موجود تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، ریسکیو اہلکاروں اور انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیو ںکو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد5 2 ہوگئی ہے جبکہ 62افراد زخمی ہوئے جن میں سے 24کو سی ایم ایچ اور 13کو ٹراماسینٹر منتقل کردیا گیا ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 25مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ،واقعہ کے بعد شہر میں ٹریفک معمول سے کم اور بازار وں میں رش کم رہا ۔دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی غیر ملکی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثناء رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک ، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل ، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند سول ہسپتال پہنچے اور ٹراما سینٹر میں موجود دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائز ہ لیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے واقعہ افسوس ناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہسپتال میں زیر علاج ذخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردوں نے ایک بار پھر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ، دہشتگردوں کا پیچھا کیا جائے گا پاکستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ، عوام مایوس نہیں ہوں، حکومت امن قائم کریگی۔



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…