ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی عالیشان طریقے سے دفنا دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

احمد آباد (این این آئی )بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان کا خاندان خبروں کی زینت بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کی جس کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ گائوں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریبا 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھے۔سنجے پولارا اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔

گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے پوجا کی اور گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔ اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔

سنجے پولارا کا سورت میں تعمیراتی کاروبار ہے، انہوں نے گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کار کو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے پولارا نے کہا کہ میں نے یہ گاڑی تقریبا 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی۔سنجے پولارا نے کہا کہ گاڑی میرے اور میرے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی، اسے بیچنے کے بجائے میں نے اسے اپنے فارم پر کھڑا کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکوں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…