اسلام آباد(این این آئی)محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت ڈبل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 40ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20ہزار پاسپورٹس تھی۔
انہوں نے کہا کہ 7مزید جدید مشینیں جلدہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کیلئے2پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔جدید پرنٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنے کوملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیگ لاک ختم کر رہے ہیں۔