راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں خاتون ٹیچرنے تشددکرکے آٹھویں جماعت کی طالبہ کا بازوتوڑدیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقے چکری میں سکول ٹیچرنے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
جوہریہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھیری چکری میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے۔گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹیچر نے پائپ سے تشدد کر کے بچی کا بازو توڑ دیا۔فوٹیج میں بچی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لواحقین نے ملوث سکول ٹیچر کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔