بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد،پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق دلہا دلہن کو اپنے ویڈنگ شوٹ کیلئے پارک کا انتخاب کرنا مہنگا پڑگیا۔پارک میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے والے دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شادی کا جوڑا فوٹو شوٹ کرانے پارک پہنچا تو اچانک وہاں ڈاکو پہنچ گئے اور دونوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کا ہے جہاں کچنار پارک پودوں اور درختوں سے بھرپور ایک دلکش پارک ہے جہاں دلہا دلہن فوٹو شوٹ کرانے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کا رہائیشی محمد حامد مظہر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ اس پارک میں فوٹو شوٹ کرانے پہنچا اور اس کے ساتھ دیگر فیملی ممبرز بھی تھے۔مذکورہ جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے پوز دینے میں مصروف تھا اور ساتھ آئے لوگ پارک کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک نامعلوم شخص آیا اور بزور اسلحہ دلہن سے پہنے گئے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان سے چھینے گئے آرٹیفیشل زیورات، موبائل اور کیمرے برآمد کر لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…