پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران اورعدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تفصیل سامنے آگئی۔دستاویز کے مطابق ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے ساتھ ایک ہزار 571پولیس اہلکارتعینات ہیں۔دستاویز کے مطابق ڈی آئی خان میں 258پولیس اہلکار جوڈیشل افسران اور عدالتوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈی آئی خان میں 143اہلکار جوڈیشل کمپلیکس، 17اہلکار رہائش گاہوں اور 98بطور محافظ جوڈیشل افسران کیساتھ تعینات ہیں۔
اسی طرح ٹانک میں 22پولیس اہلکار عدالتوں اور جوڈیشل افسران کی سکیورٹی پر مامور ہیں، ٹانک میں9پولیس اہلکار عدالتوں کی حدود میں جبکہ 5جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں اور 8جوڈیشل افسران کے ساتھ سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق جوڈیشل افسران کی نقل وحرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکارموجود ہوتے ہیں ، جوڈیشل افسران کو ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ججز کی مشاورت سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔