بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے اہم سرکاری محکمےمیں سینکڑوں سرکاری نوکریاں ختم کر دیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم کردیا گیا۔حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15کی مزید1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین اسکیل7 کی 500 آسامیاں، میل پیون/ پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 آسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور ٹائم اسکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…