جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے مزید ثبوت منظرعام پرآگئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانیوالے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔اطلاعات کے مطابق اکتوبر کی 23اور 24کی رات سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے دو خودکش بمباروں سمیت 9خوارج اور ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ کے لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد کو جہنم واصل کیا۔

ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں اے کے47، اے ایم ڈی65، ایم4گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،اسی طرح، 19اور 20ستمبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان دو شدید مقابلے ہوئے جس کے نتیجے میں 1 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے،بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا جس میں اے کے47، ایس کے ایس، آر پی ڈی اور ایل ایم جی برآمد ہوا۔

اگست کی 18اور 19تاریخ کو سیکیورٹی فورسز نے مستونگ ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بی ایل اے کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ ان میں سے تین زخمی ہوگئے۔یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور 12اگست 2024ء کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر جناب ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔ ان ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں آر پی لانچر، اے کے ایم ایم 8، ایل ایم جی، آر پی ڈی اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ 14مئی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں Type-69 RPG, PKM Machine Gun, M-16/A4 MD 90 assault rifle, AKM assault rifle, PG-7V RPG rockets, M-46 hand grenades, F-1 hand grenades اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی فورسز پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازہ میں 21اپریل 2024ء سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ 29اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دوران 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں M4/A1, AK-47 اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے افغان فوج کو کل 427,300جنگی ہتھیار فراہم کئے تھے جس میں 300,000انخلا کے وقت باقی رہ گئے، اس بنا پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔ امریکا نے 2005سے اگست 2021ء کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کو 18.6ارب ڈالر کا سامان بھی فراہم کیا۔امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔ یہ تمام حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ افغان ریجیم نہ صرف ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی ہے بلکہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کے لیے محفوظ راستہ بھی فراہم کر رہی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…