بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں نایاب نسل کا ووڈ پیکر دیکھا گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی ایئرپورٹ کے قریب موجود درختوں پر نادر و نایاب نسل کا ووڈ پیکر(کھٹ بڑھئی)دیکھا گیا، بلیک رمپڈ فلیم بیک نسل کیلمبی چونچ،دیدہ زیب رنگوں اور سر پر خوشنما سرخ قلغی کا حامل پرندہ شہری علاقوں میں نادرونایاب جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سے شاہراہ فیصل جانے والی سڑک پر قطاردرقطار مقامی قدآور اور گھنے درختوں پر اس وقت دلکش منظر مشاہدے کا حصہ بنا،جب انہی درختوں میں شامل ایک ہرے بھرے قدیم اور اونچے درخت کی شاخوں پر انتہائی دیدہ زیب رنگوں،لمبی چونچ اور سر پر سرخ رنگ کی قلغی کا حامل بلیک رمپڈ فلیم بیک نسل کا ووڈ پیکردیکھا گیا۔روایتی پرندوں کے مقابلے میں بہت حد تک منفرد رنگوں اور جسمانی ساخت کا ووڈ پیکرقرب وجوار میں موجود افراد کے لیے بہت زیادہ اونچائی کے باوجود ایک دلچسپ مشاہدہ تھا،اس منظر کو کئی افراد نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے عکس بند کیا۔تیکنیکی مشیر ڈبلیوڈبلیو ایف(پاکستان)محمد معظم خان کے مطابق مذکورہ ووڈپیکر برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے اور وسیع رقبے پر ملتے ہیں،اس نسل کے ووڈ پیکر بنیادی طور پر نادرونایاب سمجھے جاتے ہیں،مگرسازگار ماحول کی وجہ سے شہری علاقوں میں بھی ان کا مشاہدہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں خاص طور پر نہروں اور سڑکوں کے کنارے شجرکاری اور شہر کے باغات میں بھی اکادکا دکھائی دے جاتے ہیں،محمد معظم خان کے مطابق کیڑے مکوڑے اوردیگرحشرات الارض ان ووڈ پیکرز کی مرغوب غذا تصور کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فلیم بیک بنیادی طور پر پاکستان کے علاوہ ہمالیہ کے جنوب میں ہندوستان اور مشرق میں مغربی آسام وادی اور میگھالیہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا تک ملتے ہیں، اکثروبیشتر ان کا بسیرا کھلے کاشت والے علاقوں اور جنگلات میں ہوتا ہے، یہ نایاب نسل کے پرندے راجستھان کے کچے اور صحرائی علاقوں میں انتہائی نایاب سمجھے جاتے ہیں۔

سری لنکا اور قرب و جوار میں انھیں لکڑہاریاور کرالا کے عام نام سے جانے جاتے ہیں،سری لنکا سے ملحقہ جزیرے میں ووڈ پیکر کو کوٹورووا بھی کہا جاتا ہے،ان ووڈ پیکرز کی نسلوں کو مختلف ادوار میں جنگلی حیات کی تحقیق کے دوران بھی پرندوں کی مختلف اقسام میں شامل کیاجاتارہا۔ماضی بعید یعنی سن 1738 میں بنگال ووڈپیکر جبکہ اس کے 13 سال بعد سن 1751 میںسپوٹڈ انڈین ووڈپیکر کو فہرست میں شامل کیا گیا،بلیک رمڈ فلیم بیک کوسویڈش ماہر فطرت کارل لینیئس نے سن 1758 میں انگریزی زبان کے دوناموںPicus benghalensis کے نام سے متعارف کروایا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…