جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)اربوں روپوں کے مبینہ فراڈ اور عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کے معاملے میں سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،حیدرآباد نے معروف بلڈر امراللہ برکت اور ان کی اہلیہ شائستہ برکت کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افضل شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جمیل چانڈیو بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان اور ان کے مفرور ساتھیوں کے خلاف اینٹی کرپشن کے اعلی سطحی فورم اینٹی کرپشن ون کی منظوری کے بعد کیس درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیرو ٹاور کے بلڈر امر اللہ برکت نے سرکاری افسران سے مل کر سائٹ کی انڈسٹریل زمین کو غیر قانونی طور پر کمرشل زمین میں تبدیل کیا ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر مجاز طریقے سے بنیادی اور نظر ثانی شدہ عمارتی پلان منظور کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر آباد عمران ڈاوچ کے مطابق بلڈر امراللہ برکت نے سرکاری افسران سے ملی بھگت کرکے عوام سے اربوں روپوں کا فراڈ کیا ہے۔ کیس کی تفتیش کے ساتھ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…