جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

راولپنڈی، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سیل، ایک کروڑ جرمانہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فیلڈ وزٹ کے دوران بڑے پیمانے پر ڈینگی پھیلانے والے مچھر کا لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سربمہراور ایک کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر راولپنڈی پہنچے اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ صدر بازار میں ڈینگی سرویلنس کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں موجود 5منزلہ کمرشل بلڈنگ پر لوہے کی سیڑھی چڑھ کر لاروا برآمد کیا، مذکورہ بلڈنگ سمیت لاروا برآمد ہونے پر ہارڈیز،بٹ کڑاہی ،کھاڈی اور آئیڈیاز اور دیگر کمرشل عمارتیں سربمہر کردی گئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لاروا برآمد ہونے پر کسی سے رعایت نہیں کریں گے حکومت کب تک لوگوں کے گھروں کے کولر صاف کرتی رہے گی، شہریوں کو ذمہ داری لینا ہوگی، انسداد ڈینگی کی تمام سرگرمیاں مانیٹر کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی جان لیوا نہیں لیکن احتیاط نہ برتی گئی تو خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام الائیڈ محکموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے بتایا کہ راولپنڈی میں لاروا برآمد ہونے پر کروڑ روپے کے جرمانے کیساتھ متعدد کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئی ہیں اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…