اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ،مرکزی قیادت سمیت کارکنوں کے خلاف 22مقدمات درج کرلیے گئے، تھانہ اسلامپورہ میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشتگردی ،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت بانی پی ٹی آئی سمیت مرکزی قیادت اور کارکنان نامزد ہیں۔تھانہ اسلامپورہ، شفیق آباد، لاری اڈا، مستی گیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، تھانہ شاہدرہ، ملت پارک، ہنجروال میں دفعہ 144کی خلاف پر مقدمات درج کیے گئے۔پولیس کے مطابق کینٹ ڈویژن کے مختلف تھانوں میں بھی دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ، رہنمائوں،کارکنوں سمیت200افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔لاہور کے تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ ریاست کے خلاف بغاوت، دہشتگردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ ، غلام محی الدین، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنمائوں کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے ان رہنمائوں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، ان رہنمائوں نے کارکنوں کے ساتھ ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، کارکنوں نے کانسٹیبل بلال کو زخمی کیا۔ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ پولیس نے موقع سے 16مشتعل کارکنوں کو حراست میں لیا، مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف لاہور کے دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، ہنجروال پولیس نے 5کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا۔تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ 10کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…