ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے’پرویز الٰہی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہر سچے پاکستانی کی طرح میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے،موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے،پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا اصل خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں،دنیا ان کی آواز سنتی ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو، آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، ان کا کوئی والی وارث نہیں ، دوسروں کے لئے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔میرے سارے منصوبے ختم کر دئیے، عمران خان کی دشمنی میں صحت کارڈ منصوبہ ختم کر دیا جس سے ہزاروں غریب مریض روزانہ موت کے منہ میں جارہے ہیں، اس حکومت نے آکر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں،عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام خود ہی اپنے ہیرو کیلئے باہر نکلتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے،پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں،عدلیہ پر پورا یقین ہے، انشا اللہ جلد ہی عمران خان دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…