ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد یوسف کا قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔محمد یوسف نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔

انہوںنے کہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے، جب کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے۔محمد یوسف نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے محمد یوسف کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی میں دیگر اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ محمد یوسف کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور بیٹنگ کوچ اپنے تجربے کو بروکار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔محمد یوسف کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…