ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پورے صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز کو مشینری سمیت عملہ کوالرٹ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور لاہور میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے صوبہ بھر کی مقامی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل ون ڈبل ٹو سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملہ الرٹ رکھیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں اور بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…