بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر بہن پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا بھائی بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار

datetime 25  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) ٹک ٹاکر بہن پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنیو الا بھائی بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر ثمینہ پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم سلطان احمد مدعیہ کا حقیقی بھائی ہے۔ ملزم سیالکوٹ ائرپورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ پنجاب پولیس نے پی این آئی ایل میں ملزم کے کوائف شامل کروا رکھے تھے، جسے ایف آئی اے کی مدد سے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سلطان احمد نے گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں درج ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…