ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو امریکا میں انسٹا گرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکا کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کیں۔پہلی ویڈیو میں انہیں امریکا میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک پارک میں ایک خوبصورت چھوٹی ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کیلئے مختلف قسم کے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کو ویڈیوز میں رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہیں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جا کر بہت بولڈ ملبوسات پہنتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج جاتا ہو گا؟کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فضا علی اپنے شو کو مشہور کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں اور شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…