جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کیلئے اہل ہے’ جسٹس یحییٰ آفریدی

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا، انہوں نے 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریکِ انصاف سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستوں کے لیے اہل ہے، الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر 7 روز میں فیصلہ کرے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا دوبارہ جائزہ لے، پی ٹی آئی اس عدالت کے سامنے فریق نہیں بنی، 3 جون سے کیس چل رہا تھا، پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی، 26 جون کو پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست آئی۔اختلافی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے جاری کیس میں معاونت کی درخواست دی، پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کسی ڈکلیئریشن کی استدعا نہیں کی۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…