پشاور (این این آئی)پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ ہم افغانوں نے پاکستان میں 45 سال گزارے ہیں،پاکستان سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
افغان قونصل جنرل محب اللّٰہ شاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہے، جس کے ساتھ 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل سرحد ہے۔انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک سے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مذاکرات افغان مرکزی حکومت کا کام ہے۔یاد رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل چند روز قبل قومی رحمت اللعالمینۖکانفرنس کے موقع پر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے۔