بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اورکارکنان پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لیگی رہنماں اور کارکنان کے خلاف ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے، ان مقدمات کو فوری طور ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیاسی مقدمات درج ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری دینے کے لیے وطن واپسی پر ریلیاں نکالنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر عثمان بزدار کی حکومت نے لیگی رہنماں پر درجنوں مقدمات درج کروائے تھے،مریم نواز کی نیب پیشی پر بھی لیگی رہنمائوں اور کارکنوں پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…