جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا، ایسی بات نہیں کہ وہ قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے، علی امین گنڈاپور

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا، ایسی بات نہیں کہ وہ قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ‘اختیار عوام کا’ پورٹل کا افتتا ح کرنے کے بعد کابینہ ارکان سے بات کرتے ہوئے افغان قونصل کے پاکستانی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے بتایا کہ افغان قونصل جنرل نے اپنا مؤقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے، چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایا گیا ہے، ہماری پہلی ترجیح عوام ہے، یہ کام آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہرجگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، پورٹل سے پتا چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا ہورہا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ پرویز خٹک اور محمود خان کے دور میں شکایتی سیلز میں خامیاں تھیں، نئے پورٹل میں خامیوں کو دور کردیا ہے، جلسے کی بھر پور تیار جاری ہے، جو بھی ہوگا آگے پتا چلے گا۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، عوام کا ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کرنا ہے، غیر قانونی بھرتیوں بارے تحقیقات کررہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی ہو گی۔علی امین نے بتایا کہ اصلاح پہلے ہے، سزا بعد میں اس لیے کہتا ہوں کہ اپنی اصلاح کریں، ہماری پہلی ترجیح عوام ہے، جوبھی اچھی کارکردگی دیکھائے گا اس کو ایوارڈ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کی ہدایات کی ہے، متعلقہ افسران سے سروے کے بارے میں کہا گیا ہے،اور جو چیزیں نہیں ہورہی ہیں اس کے بارے میں بتائیں تاکہ ہم اس کا مداوا کریں، ہمارا مین فوکس ضم اضلاع پر ہے، ضم اضلاع میں وہاں کے ڈومیسائل کے بغیر کوئی باہر سے آکر بھرتی نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کررہے ہیں، ہمارا جرگہ سسٹم ایک نظام ہے، قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام بحال ہوگا، ادارے اور پولیس مل کر جرگے کے ساتھ امن وامان میں کردار ادا کریں گے، ضم اضلاع میں امن وامان کی صورت حال نارمل ہو جائے گی، ہم ان حالات سے غافل نہیں ہیں۔

قبل ازیں پورٹل کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹل کے ذریعے عام شہری شکایات درج کرسکیں گے اور مختلف امور کا آن لائن جائزہ لے سکیں گے، پورٹل میں عوامی ایجنڈہ، صحت، تعلیم، امن وامان اور میونسپل سروسز کے بارے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔بریفنگ کے مطابق لینڈ ریونیو،کرپشن، میل پریکٹس اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی، منصوبے کا مقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور جواب دہی کا مضبوط نظام بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…