جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

گینگ ریپ کا شکار پولیو ورکر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد میں گینگ ریپ کا شکار پولیو ورکر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا، گینگ ریپ کے دوران ویڈیو ریکارڈ کی گئی، پولیس نے بیان تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بیان تبدیل نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی، متاثرہ خاتون پر شوہر نے سیاہ کاری کا الزام عائد کرکے گھر سے نکال دیا، پولیو ورکر بچوں کی واپسی کے لیے عدالت پہنچی ، عدالت کے حکم پر بچے والدہ کے حوالے، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گینگ ریپ کا شکار پولیو ورکر عابدہ انڑ کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا ہے جس میں متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ گینگ ریپ کا انکشاف کیا اور بتایا کہگینگ ریپ کے دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے پولیو ورکر نے کہا کہ پولیس نے مجھے دباؤ میں رکھا اور قتل کی دھمکیاں دیکر میرا بیان تبدیل کرایاتھا جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہرنے اپنی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے بچوں کو اپنے پاس رکھ کر متاثرہ خاتون کو گھر سے نکال دیا، متاثرہ پولیو ورکر نے بچوںکی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت کے حکم پر بچے اس کے حوالے کئے گئے ۔

گینگ ریپ کا شکار پولیو ورکر عابدہ انڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پولیو مہم کے دوران مولاداد تھانہ کی حدود گاؤں اللہ بخش جکھرانی گئی تو وہاں ایک شخص مجھے پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے دوسرے گھر کی طرف لے جارہا تھا جب میں نے جانے سے انکار کیا تو اس نے مجھ پر پستول تان لی اور میرے ساتھ موجود لڑکے کو مارنے کی دھمکی دی کہ اگر میرے پیچھے آئے تو گولی ماردوں گا جس کے بعد مسلح شخص مجھے گھسٹ کر بہت دور جنگل نما ایک خالی جگہ پر لے گیا تو وہاں

پہلے سے 3لوگ موجود تھے جن کے چہرے نقاب سے ڈھکے ہوئے تھے وہاں دو لوگوں نے مجھے پکڑا اور ایک ملزم احمد جکھرانی نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ وہاں موجود ایک شخص میری ویڈیو ریکارڈ کرتا رہا جنسی زیادتی کے دوران مجھ پر بدترین تشدد بھی کیا گیا اس دوران میں چیختی ہوئی وہاں سے بھاگ گئی تو قریبی علاقے میں واقع ایک گھر میں موجود خواتین نے مجھے سہارا دیا اور میرے جسم پر پانی ڈالا جس کے بعد مجھے جمس اسپتال لایا گیا جہاں مجھے پولیس کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ میں زیادتی والے بیان کو تبدیل کروں اور وہاں مجھ سے زبردستی جھوٹا بیان دلوایا گیا،

متاثرہ پولیو ورکر نے کہا کہ میری زندگی برباد کردی گئی ہے میرا گھر ٹوٹ گیا ہے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا ہے میرے بچے عدالت کے ذریعے مجھے واپس ملے ہیں اب میں اپنے والد کے گھر رہ رہی ہوں، میرے پورے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات ہیں، میرے شوہر نے مجھ پر سیاہ کاری کا الزام عائد کردیا ہے، متاثرہ پولیو ورکر نے کہا کہ گرفتار ملزم احمد جکھرانی نے ہی میرے ساتھ زیادتی کی ہے جبکہ دیگر تین ملزمان کے چہرے نقاب سے ڈھکے ہونے کی وجہ سے پہنچان نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے بچوں کی جان کی خطرہ ہے مجھے شوہر یا اس کے بھائی قتل کرسکتے ہیں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس موقع پر متاثرہ پولیو ورکر کے وکیل نثار احمد مغیری نے کہا کہ پولیو ورکر کو پولیس نے قتل کی دھمکیاں دیکر بیان تبدیل کرایا ہے اس لیے اس کی جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے، وکیل کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس پر سیاہ کاری کا الزام عائد کردیا ہے ، وکیل نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ عورت کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…