منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیض حمید کے بیانات کے بعد عمران خان، قمر باجوہ کیخلاف دائرہ وسیع کیا جائے گا، خواجہ آصف کا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف دائرہ وسیع کیا جائیگا۔نجی ٹی و ی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان، علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پراعتماد ہیں کہ گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میرے مذاکرات شروع کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے علی امین گنڈاپور سے بہت امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں اور وہ ان پر بہت انحصار کرتے ہیں، گنڈاپور صاحب جو بھڑکیں مارتے ہیں یا اس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ اپنی سیاسی ساکھ بڑھا رہے ہیں، جو اصل میں گنڈاپور ہے وہ کچھ اور ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور 9 ستمبر کے دن کہاں تھے؟ علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ وہ اس رات (9 ستمبر ) بھی وہاں پر (اسٹیبلشمنٹ کے پاس) تھے۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل سے متعلق سوال پر کہا کہ فیض حمید کا معاملہ ضرور کسی منطقی نتیجے پر پہنچے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل فیض حمید کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف دائرہ وسیع کیا جائے گا، اگر فوج نے فیض حمید کو تحویل میں لیا ہے تو وہ باجوہ صاحب سے متعلق کیا کہہ رہے ہیں عمران خان سے متعلق کیا کر رہے ہیں اس کے بعد ہی ان دونوں اشخاص کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ فیض صاحب جس دائرے میں اس وقت آئے ہیں اگر وہ وسیع کیا جاتا ہے تو سارا کچھ فیصلے پر منحصر ہے۔

وزیر دفاع نے اگلے چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ حکومت، جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس بننے سے کوئی پریشانی محسوس نہیں کر رہی، جو بھی اس وقت معروضی حالات ہیں جو بڑی سیٹ پر بیٹھا ہوگا اس سے یہی امید کی جاتی ہوگی کہ وہ آئین کی اور پاکستان کی سربلندی کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے یہی امید کی جائے گی کہ وہ اپنی ذاتی عزائم یا ہمدردیوں کو ڈکٹیٹ نہیں کریں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…