کراچی(این این آئی) موسمیاتی تغیر اور غیرمتوقع صورتحال کی قبل از وقت پیش گوئی کے لیے محکمہ موسمیات نے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈارسمیت عصرحاضر کے جدید آلات خریدنیکا فیصلہ کرلیا، منصوبے کے تحت 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی جبکہ5فکسڈ سرویلنس ریڈارملک کے مختلف شہروں تنصیب کے علاوہ 3پورٹیبل سرویلنس ریڈار(تیز ترین کمپیوٹر نیٹ ورک کے حامل)بھی خریدے جائیں گے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ 2 ریڈارخیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ،گوادر جبکہ ایک ریڈار پنجاب کے شہر لاہورمیں نصب کیا جائیگا، کراچی میں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ریڈاراسٹیشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں سے سب سے زیادہ 105 بلوچستان میں لگائے جائیں گے، دیہی سندھ/ بشمول کراچی میں 85، خیبرپختونخوا میں 75 جبکہ پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔جدید موسمیاتی آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے، پاکستانی انجینئرز کے علاوہ غیرملکی ماہرین منصوبیکی تکمیل میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے مزید موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا جس پر14ارب روپے پاکستانی (50 ملین ڈالرز)کی لاگت آئے گی۔
ڈی جی میٹ صاحبزاد خان نے کہا کہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے اور جدید آلات کیفعال ہونے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے جس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں بشمول بارش، ہواں،طوفانوں اورسمندر میں متفرق سرگرمیوں کے علاوہ ہوابازی کی صنعت سے متعلق بھی استفادہ کیا جائیگا۔ڈی جی میٹ نے کہاکہ غیرمعمولی موسمی صورتحال کی بروقت آگاہی، درست تجزیے کیلیے مذکورہ آلات انتہائی معاون ثابت ہوں گے، جس کا نیٹ ورک ملک کے تمام شہروں کا احاطہ کرے گا اس کے نتیجے میں کسی بھی نظام کی مانیٹرنگ مذید بہتراندازمیں ہوسکے گی۔