بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مائرہ قتل کیس میں نامزد تینوں ملزمان اشتہاری قرار

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سیشن عدالت لاہور نے مائرہ قتل کیس میں تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں لہٰذا ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔ملزمان طاہر جدون، ظاہر جدون اور محمد وسیم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد محمد ذوالفقار اور والدہ شبانہ تبسم کے بیان حلفی جمع کرائے گئے تھے۔ مقتولہ کے ورثا برطانیہ میں رہتے ہیں اور ایمبیسی کے ذریعے تصدیق شدہ بیان حلفی بھیجیں ہیں۔مقتولہ کے ورثا نے واٹس ایپ ویڈیو کال پر بھی تصدیق کی، مقتولہ شادی شدہ نہیں تھی اور اس کے ورثا والد اور والدہ ہیں۔ عدالت نے ملزم کے وکیل سے راضی نامہ کے بیان حلفی طلب کر رکھے ہیں۔واضح رہے کہ تین مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری 26سالہ لڑکی مائرہ ذوالفقار اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی، پولیس نے لڑکی کے قتل کے شبے میں دو نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کیا تھا۔بعد ازاں، مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقرا کو علم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…