بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چوتھا الرٹ جاری کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بن گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ میں بتایا کہ کراچی سے تقریبا 170 کلو میٹر جنوب اور جنوب مشرق میں موجود ہے، طوفان ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا۔طوفان کے باعث کراچی، حیدر آباد، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں بادل جم کر برس سکتے ہیں۔

الرٹ میں ہدایت کی گئی کہ 31 اگست تک ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں۔طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا جس میں محفوظ فلائٹ آپریشن کے دوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے محفوظ فلائٹ آپریشن کے دوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رن ویزاور ٹارمک ایریاز میں جمع پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

پی اے اے کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی موجودگی سے طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے، جناح ٹرمینل پر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔ہلکے وزن کے فکس ونگز، روٹری ونگز جہازوں کو محفوظ مقامات پر پارک کر دیا گیا اور چھوٹے ساخت کے طیاروں کے ساتھ اضافی وزن باندھے گئے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…