بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا، محسن نقوی

datetime 30  اگست‬‮  2024
محسن نقوی
محسن نقوی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، کل وزیراعظم کوئٹہ میں موجود تھے، ان کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ریاست کو مانتے ہیں، ان کو سر پر بیٹھائے گے، جو لوگ ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور جو بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشت گرد ہیں اور ان لوگوں کا بندوست کریں گے، یہ واضح کر دوں جو بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وہاں سب سے بڑا مسئلہ افسران کی عدم دستیابی ہے، وفاق سے افسران بلوچستان جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو واقعہ 26 کی رات ہوا، وہ پوری پلاننگ کے ساتھ ہوا، ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے؟ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…