منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

26 سے 29 اگست تک جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

datetime 23  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی ٹھٹھہ بدین ، سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے، 25 اگست سے 28 اگست کے دوران مری، بالائی پنجاب، گلیات اور اسلام آباد میں بارشوں کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، گوجرات، گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں کا زیر آب آنے کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…