اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لاعلم نکلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے جلسہ منسوخی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بھی جلسہ منسوخی کے اعلان اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں اور قیادت کو میڈیا کے ذریعے جلسہ منسوخی کی اطلاع ملی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کیلئے تیار تھیں،اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیا۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق جلسے کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس ملک سے باہر نہ جا سکے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں نے جلسہ منسوخی پر پی ٹی آئی سے سخت مؤقف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔