جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیغام دیا گیا اگر میڈیا سے بات کرنی ہے تو عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 17  اگست‬‮  2024 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے قانونی امور سے متعلق ترجمان نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو دو دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو عمران خان سے ملاقات سے روک دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 2 گھنٹے انتظار کروایا گیا، جس کا مقصد ان لوگوں کو عمران خان سے ملاقات سے روکنا ہے جو میڈیا سے بات کرتے ہیں، مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو دو دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو روک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہمیں پہلے کیس کی نقول دی جائیں، ہم نے آج عدالت سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے، ہمارے کیسز تو روزانہ کی بنیاد پر چلائے جارہے ہیں لیکن لاڈلوں کے کیسز ختم کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو بلاوجہ 9 مئی کیسز میں ملوث کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا ٹمپریچر کس لیے ہائی ہوگا، میں پہلے ہی جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہہ چکا ہوں، اور 9 مئی کیس کا فیصلہ ایک گھنٹے میں ہوسکتا ہے۔نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ اگر انتظامیہ نے اجازت نہ بھی دی تو 22 اگست کا جلسہ ہوگا، ملک صرف آئین وقانون پر عمل درآمد سے ہی آگے جائے گا، چوروں کو ملک پرلا کر بٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق توشہ خانہ کیس میں ہمارے سابق ملازم انعام شاہ کو لارہے ہیں جس کو ہم نے نوکری سے نکالا تھا، توشہ خانہ کیس میں دیے گئے میرے بیان کو تبدیل کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے مجھے کیوں نکالا کے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بیرون ملک غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر نکالا گیا۔عمران خان کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شیرافضل مروت کو دوبارہ ذمہ داریاں دی جارہی ہیں اور اس حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اندرونی لڑائی کا وقت نہیں متحد ہونے کا ہے جب کہ بیرسٹر گوہر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شیرافضل مروت اور شبلی فراز کو بٹھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…